ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پہلوخان کوملزم بنائے جانے پربیٹے نے کہا- اس سے اچھا کانگریس حکومت ہمیں بھی مار دے

پہلوخان کوملزم بنائے جانے پربیٹے نے کہا- اس سے اچھا کانگریس حکومت ہمیں بھی مار دے

Sun, 30 Jun 2019 00:01:10    S.O. News Service

الور، 29 جون (ایس او نیوز/ایجنسی) راجستھان کےالورمیں ہوئے پہلوخان موب لنچنگ معاملے میں پہلو خان اور ان کے بیٹوں کو ہی گایوں کی اسمگلنگ کا ملزم بنائے جانے پر اب بحث چھیڑ گئی ہے۔   چارج شیٹ میں انہیں ملزم بنائے جانے پرپہلو خان کے بیٹے نے حیرانی ظاہرکی ہے۔ پہلو خان کے بیٹےنے کانگریس حکومت پر ان کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ۔ اگرحکومت ہمیں انصاف نہیں دے سکتی تو بہترہے کہ ہمیں  بھی مارہی دے۔

پہلو خان کے بیٹےارشاد اورعارف نےکہا کہ معاملے کے تقریبا 40  دن بعد  چارج شیٹ  داخل کی جاتی ہے، لیکن اب کئی سال بعد راجستھان پولیس نےچارج شیٹ داخل کی ہے اور  اس میں ہمیں ہی  قصوروارقراردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ بی جے پی کی حکومت ہویا کانگریس کی حکومت ہو، سبھی ایک جیسی ہے۔ ارشاد نےکہا کہ یہ دن دیکھنے سے پہلے وہ اپنے والد کے ساتھ مارے جاتےتوکم ازکم اتنی پریشانی اورذلت نہیں جھیلنی پڑتی۔ دیکھا جائے تو راجستھان پولیس کی چارج شیٹ نے سال 2017 میں پیش آئی لنچنگ  کو  پھر  ایک بارمیڈیا کی سرخیوں میں پہنچا دیا ہے۔

عوام اس بات پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ چارج شیٹ میں پہلو خان اوران کے بیٹوں کوگایوں کی اسمگلنگ کا ملزم بنایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  جب پہلوخان کی موب لنچنگ کی گئی اوراس کا معاملہ بھی عدالت میں چل رہا ہے تواسے گایوں کی اسمگلنگ کا ملزم کیوں بنایا گیا ہے۔ اس تعلق سے  سپریم کورٹ کے سینئروکیل  محمد ارشاد نے بتایا کہ 'جب کسی ایک حادثہ میں ایک یا دو سے زیادہ ایف آئی آردرج ہوتی ہے توالگ ہونےکے بعد بھی دونوں یا تینوں کی چارج شیٹ میں تعلق ہوتا ہے۔ جیسے پہلوخان کےمعاملے میں ایک ایف آئی آرگایوں کی اسمگلنگ کا الزام لگا کرپہلو خان  کے قتل کئے جانے سے متعلق درج ہوئی ہے'۔

محمد ارشاد نے مزید بتایا کہ 'جب چارج شیٹ اورعدالت میں یہ سوال اٹھےگا کہ وہ کیا معاملہ تھا، جس کےلئےپہلو خان کا قتل کیا گیا۔ ایسے میں اس کیس کی ایف آئی آرکا حوالہ دیا جائےگا جو پہلو خان اوران کے بیٹے سمیت دیگرلوگوں پرگایوں کی اسمگلنگ کے الزام میں درج ہوئی ہے'۔ اس کے ساتھ ہی ارشاد کہتے ہیں 'یہ الگ بات ہےکہ گایوں کی اسمگلنگ کے الزام والی ایف آئی آرمیں پہلو خان کا نام لکھنے کےساتھ ہی اسے مردہ بتاتے ہوئےاس پرکسی بھی طرح کا کیس نہ چلانے اوربری کرنے کی بات کہی جائے گی'۔

وہیں دوسری طرف گایوں کی اسمگلنگ کےالزام والے معاملے کا کیس لڑ رہے ایڈوکیٹ اسد حیات کا کہنا ہے 'کئی مہینوں کی جانچ کے بعد چارج شیٹ داخل ہوئی ہے۔ چارج شیٹ میں پہلو خان کا نام ملزم کےطورپرضرورہے، لیکن وہ قانون کی تکنیکی ضرورتوں کےسبب لکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب کیس نہ چلانے اوربری کرنےکی بات بھی لکھی جانی  ہے'۔

واضح رہے کہ 2017 میں پہلو خان اپنے بیٹے اوردیگرلوگوں کے ساتھ گاڑی میں دودھ دینے والی گائے لے کرآرہے تھے۔ الورکے قریب کچھ مبینہ گئو رکشکوں نے سبھی کوبری طرح سے پیٹا اورگایوں کوچھین لیا تھا۔ پٹائی میں لگی خطرناک چوٹ کے سبب عمررسیدہ پہلو خان نے دم توڑدیا تھا۔ جبکہ ارشاد اورعارف دونوں بیٹوں کےعلاوہ گاوں جے سنگھ پورکے محمد اعظم کوبھی سنگین چوٹیں آئی تھیں۔


Share: